مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مالی میں وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے امن فوج کے 3 جب کہ مالی کا ایک فوجی ہلاک اور 15 کو زخمی کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مالی میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں اقوام کے امن مشن پر مامور 3 فوجیوں سمیت 4 اہلکار ہلاک جب کہ 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ مالی میں موجود اقوام متحدہ کے مشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں واقعے کی تصدیق کی گئی ہے اور اقوام متحدہ کے امن مشن کے سربراہ مہامت صالح انادیف کا کہنا ہے کہ مالی نائجیریا کی سرحد سے متصل میناکا کے علاقے میں اقوام متحدہ کی امن فوج اور مالی کے فوج کا مشترکہ آپریشن جاری تھا کہ اِس دوران شدت پسندوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امن فوج کے 3 اور مالی کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا فائرنگ میں 15 فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مالی میں وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے امن فوج کے 3 جب کہ مالی کا ایک فوجی ہلاک اور 15 کو زخمی کردیا ہے۔
News ID 1876919
آپ کا تبصرہ